Archive

Archive for October 12, 2010

کشمیر مسئلہ حل کرانا اقوام متحدہ کی اخلاقی ذمہ داری- فاروق رح مانی

October 12, 2010 Leave a comment

سرینگر// پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے الگ ہو نے اور حق خود ارادیت حاصل کرنے کے لئے کشمیریوں کی مو جو دہ جدوجہد اِس پیما نے پر تند و تیز اور مستقیم ہے کہ اِس کو کسی دباﺅ یا لا لچ سے ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن اِس موڈ پر پاکستان اور اس کے سا تھی او آئی سی را بطہ گروپ کے اراکین کا فر ض بن جا تا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے کردار کے لئے مہم چلا نے کا آغا ز کر یں اور عالمی ادارہ کے سیکر ٹری جنرل پر مسئلہ کشمیر میں مدا خلت کر نے کے لئے دباﺅ بڑھا ئیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر ہے اور مسئلے پر ایک درجن قراردادیں بھی مو جو د ہیں اِس لئے اقوا م متحدہ کے لئے اُس کے منشور اور اِنسا نی حقوق کے اعلا مئے کی روشنی میں کو ئی نہ کوئی قدم اُٹھا نے میں کسی قسم کا بہا نہ آڈے نہیں آنا چا ہے۔انہوں نے مطا لبہ کیا کہ فی الحال فوری طور پر اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کو ما ضی کی طرح ہی کو ئی کمیشن قائم کر نے اور صورت حال کا جا ئزہ لینے بھا رت، پاکستان اور سرینگر بھیجنا چا ہے جو دونوں حکومتوں کے علاوہ سرینگر اور دیگر متا ثرہ شہروں میں عوام اور مزاحمتی تحریک کی قیادت سے بات چیت کر کے اپنی سفا رشات مر تب کر ے اور یہ دیکھے کہ مسئلہ کشمیر حل کر نے کے لئے اور ریفرنڈم کے لئے جو مشکلا ت ہیں اُن کو کس طرح دور کیا جا سکے ۔

Categories: Uncategorized