Home > Statements > عید الفطر کا پیغام کامیابی کا ضامن ہے– محمدفاروق رحمانی

عید الفطر کا پیغام کامیابی کا ضامن ہے– محمدفاروق رحمانی

17،اگست۔2012
اسلام آباد:جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے عید الفطر کی تقریب سعید پر پاکستان اور جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو مبارکباد ی کا پیغا م دیتے ہو ئے کہا کہ تمام تر آزما ئشوں اور آلام کے باوجود یہ دن کامیابی، فلاح اور مسرت کاعالم گیر دن ہے،کیونکہ یہ نزول قرآن کی شان و شوکت کی یادکا دن ہے اور انفس و آفاق میں عالم گیر تبدیلی کا نام ہے۔ جس نے نبو ت،رسالت اور وحی الہیٰ کو تکمیل تک پہنچا یا تھا۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ جب تک مسلمان قرآنی تعلیم کی ما دی ، روحا نی اور اخلا قی بنیادوں پر عمل پیرا رہے او ر انہوں نے علم اور تحقیق کا دامن پکڑا، وہ ساری دنیا پر چھا گئے ۔ جو نہی انہوں نے یہ راستہ چھوڑ دیا، وہ محتاج اور کمزور ہو گئے۔
محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیریوں کو کمال کی بنیادوں اور زوال کے اسباب کا مطا لعہ کر نا چاہے، کہ اُن کی جدوجہد کس طرح کا میاب ہو گی۔اور جدوجہد کے وہ کو ن سے اصول ہیں، جو حصول آزادی کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمان دنیا بھر میں ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں اور کشمیر میں مفاد خصوصی عناصر خفیہ یا اعلا نیہ طور پر بھارت اور اس کے مخبری نظام کے آلہ کا ر بنے ہوئے ہیں۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا بھارت ریاستی دہشت گردی اور جا سوسی نظام کے سہارے کشمیر میں ابھی تک زندہ ہے اور اس کا پورا سال ماردھاڑ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں گذرتا ہے، یہاں تک کہ رمضان المبارک میں ریاستی دہشت گردی جاری رہتی ہے اور لوگ جیلوں میں بند رکھے جاتے ہیں۔ جس کا ثبوت روزوں میں سامنے آیا۔
محمد فاروق رحمانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یو این او اوراوآی سی کے ممالک کشمیر میں ظلم و ستم پر خا موش ہیں اور کشمیریوں کے موقف کی پذیرائی ختم ہو گئی ہے ۔صرف تجارت اور ثقافت پر زور ہے۔ جس میں معاشی لحا ظ سے طا قت ور ریاست ہی آگے بڑھتی ہے۔اور مفاد خصو صی عنا صر کو تحفظ دیا جا تا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کو ئی فرقہ وارانہ ایجنڈا نہیں رکھنا چا ہے اور اسے پر امن طریقوں سے دنیا میں مقبول بنانا چاہے ۔ جو ہزاروں نوجوان شہید ہو گئے، اُن کے پس ماندگاں اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہے۔گذشتہ 22سالوں میں جو کشمیری گھرانے ریاستی دہشت گردی اور بے خانما نی کی وجہ سے تباہ ہو گئے،اگر ان کا خیال نہیں رکھا گیا تو تحریک آزادی کمزور ہو تی جا ئے گی۔اس لیے تحریک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے کے لیے وطن دوست اور صا حب ثروت اصحا ب کو قومی سطح پر کام کرنا چا ہیئے۔

 

 

 

  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: