Home > Statements > اسلام دشمنی کا مقابلہ امن اور قو می یکجہتی سے کیا جائے۔ محمد فاروق رحمانی

اسلام دشمنی کا مقابلہ امن اور قو می یکجہتی سے کیا جائے۔ محمد فاروق رحمانی

September 21, 2012 Leave a comment Go to comments

اسلام آباد 21ستمبر2012پریس ریلیز :
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیرمین محمد فاروق رحمانی نے امریکہ،برطانیہ اور یورپی مما لک کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کا تمسخر اُڑانے والی فلموں ،کارٹونوں اور تحریرات پر اسلا می دنیا کے جذبات اور احساسات کو تسلیم کرتے ہو ئے ان کو خلاف قانون قرار دیں اورآزادی اظہار رائے کی آڑ میں اَمن عالم کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے اس سلسلے میں دئے گئے بیان کو مثبت اور تعمیری قرار دیا اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زوردیاکہ وہ اپنے سیشن میں مذاہب عالم اور مقدس شخصیات کا مذاق اُڑانے پر پابندی عائد کر نے کے لئے ممبر ملکوں کو قا نون سازی کرنے کی ہدا یت کریں۔
محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ اگر کیمبرج کی ڈچ شہزادی اور برطانیہ کے شاہی خا ندان کی پرائیویٹ زندگی کی رتصویروں کو منظر عام پر لا نے والے میگزین کے خلاف تادیبی کا روائی کی جاسکتی ہے ۔تو اسلام کا مذاق اڑانے والو ں کو کیفر کردار تک پہنچا یا نے میں کون سا اَمر مانع ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکی فلم کے بعد فر انس کے میگزین نے کا رٹونوں کو چھا پ کر اسلام کا مذاق اڑایا اور حکومتِ فرانس نے پیرس میں پر امن شہریوں کے جلوس پر پابندی عائد کی ، حالانکہ فرانس میں دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں مسلمانوں کی زیادہ تعداد آباد ہے۔ افسوس ہے کہ کئی یورپی ممالک اور فرانس کے سابق صدر اسلام کے خلاف نفرت پھیلا نے میں آگے آگے ہیں اور کئی یورپی حکمران ، سیاست دان ، اسلام دشمن رائٹروں اور فلم سازوں کی مدد کر کے صلیبی زما نے کی زہر آلود فزا پیدا کررہے ہیں۔
محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ مغربی اتحادی ایک نیا ورلڈ آرڈر اسلام دشمنی پر قائم کر نا چا ہتے ہیں لیکن وہ دوسروں کے لیے کھودے گئے کنویں میں خود گر کر تبا ہ ہو جا ئیں گے۔
محمدفاروق رحمانی نے وفا قی کابینہ کے 21ستمبر کے ’ ’یوم عشق رسول اللہ‘‘ منا نے کو برقت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ عوام سیاسی اور مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر اسلام دشمن فلم اور کارٹونوں پر قومی یکجہتی دکھا ئیں گے، امن کا پر چم تھا م کر چلیں گے اور اسلام دشمن ممالک کے عزائم کو خا ک میں ملائیں گے۔ انہوں نے پاکستا ن پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھی متحرک کرے۔اگر مسلمان حکمرانوں نے آج ایمانداری اور بیداری کا ثبو ت نہ دیا تو عنقر یب ا ن کی کرسیاں ٹوٹ جائیں گی اور انہیں کہیں بھی پنا ہ نصیب نہ ہو گی۔

  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: