Home > Statements > مظفر آباد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو فوری طور بحال کیا جائے۔محمدفاروق رحمانی

مظفر آباد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو فوری طور بحال کیا جائے۔محمدفاروق رحمانی

September 21, 2012 Leave a comment Go to comments

مظفر آباد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو فوری طور بحال کیا جائے۔محمدفاروق رحمانی
پریس ریلیز:: 19ستمبر2012
اسلام آباد : جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیرمین محمد فاروق رحمانی نے آزاد کشمیر میں مظفر آباد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات گذشتہ آٹھ رو ز سے بند ہو نے کی اطلا عات پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور حکومت پاکستان اور وزیر اطلاعا ت و نشریات قمرالز مان کائرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کی اس شکایت کا ازلہ کریں جس سے عوام میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔مظفرآباد ریڈیو سٹیشن کی نشریات کو نہ صرف بحا ل کیا جانا چاہیے بلکہ اس کو تحریک آزادی کے لیے طاقت ور اور معیا ری بنا نے کے لیے ٹھوس اقدا مات کی ضرورت ہے ۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ ایک طرف سے بھارت نے تحریک آزادی کو دبا نے کے لئے سری نگر اور جموں کے ریڈیو اسٹیشنوں کو فعال شکل دی ہے۔تو دوسری طرف سے آزاد کشمیر کے نشریاتی ادارے کو خاموش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تحریک آزادی ایک سیاسی طاقت بن گئی ہے اور بھارت کا نظریہ الحا ق دم توڑ چکا ہے ۔ان حالات میں الیکٹرانک اداروں کے ذریعے تحریک کشمیر کی بھرپور ترجمانی ہونی چا ہیے اور مقبو ضہ کشمیرمیں حریت پسندوں کی سیاسی سرگرمیوں سے آزاد کشمیر اور پا کستان کے عوام کو با خبر رکھنے کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات بند ہو نے سے حریت پسندوں کو ایک غلط پیغام ملا ہے۔

 

 

 

Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: