Home > Statements > مسئلہ کشمیر کاحل” حق خود ارادیت “ہے۔محمد فاروق رحمانی

مسئلہ کشمیر کاحل” حق خود ارادیت “ہے۔محمد فاروق رحمانی

November 14, 2012 Leave a comment Go to comments

14,نومبر 2012
سری نگر/پریس ریلیز

آج یہاں جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے مرکزی اور ضلعی اور تحصیل عہدہ داروں اور کارکنوں کا ایک اجلاس منقعد ہوا جس سے پارٹی کے چئیرمین محمدفاروق رحمانی نے ٹیلیفون پر خطاب کیا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کارکنوں کو اس صورت حال سے آگاہ کیا جس سے مسئلہ کشمیر کا فی عرصے سے گذر رہا ہے انہوں نے یاد دلایا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق پر امن مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہیں ان میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا سخت رویہ ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیری عوام پر مسلسل سخت گیر قوانین نافذ رہیں اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ اور یہ آواز خود بہ خود ختم ہو جائے گی لیکن حق خود ارادیت کا مطالبہ ایک ایسا مطالبہ ہے جس کو اقوام متحدہ کے منشور اور اس کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے اندر اور باہر بارہا حق خود ارادیت کو تنازعہ کشمیر کا ایک رہنما حل تسلیم کیا تھا ۔ لیکن ہندوستان کے انحراف سے مسئلہ کشمیر کا اب تک کوئی حل نکالا نہ جاسکا ۔

    محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں دنیا کے اور بھی چند خطوں میں حق خود ارادیت کی بنیاد پر ہی رائے شماری کرائی گئی اورامن کاماحول پیدا کیا گیا۔ بد قسمتی سے ہندوستان، فوج ،پولیس اور سخت گیر قوانین کو ہی اس مسئلے کاحل سمجھتا ہے ۔ایسی سوچ میں کشمیری عوام کاکوئی رول نہیں بنتا ہے۔اس سے یہ مسئلہ اور زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ اپنے نصب العین کی روشنی میں ہندوستان پر دباؤ ڈالے اور کشمیر میں ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس پر لوگوں کو اعتماد ہو اوروہ بھی اس کے حل میں بنیادی کردار ادا کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ماحول فوجوں کے انخلا ء سخت گیر قوانین کے خاتمے اور نظربندوں کی رہائی سے ہی خوشگوار ہوسکتا ہے ۔جہاں تک کشمیری عوام کا تعلق ہے۔ وہ کوئی ایسا حل قبول نہیں کریں گے جس سے جدوجہد آزادی میں گرنے والے شہدا ء کے خون کا احترام نہیں کیا جائے۔
    اس موقعہ پر جموں وکشمیر پیپلزفریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام احمد پر ے نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی موجودہ نسل ایک ایسے پرامن حل پر ثابت قدم ہے جو حق خود ارادیت پر قائم ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر کے زمینی حالات اسی بات کاتقاضا کررہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی مداخلت سے ہندوستان اور پاکستان ایک ایسے حل کو دریافت کریں جس میں عوامی امنگیں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کی موجود گی اور بنیادی حقوق کی پامالی مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے۔اس کا حل صرف آزادی ،رائے شماری اور حق خودارادیت ہے۔
محمد فاروق رحمانی, مسئلہ کشمیر, حق خود ارادیت

مسئلہ کشمیر کاحل” حق خود ارادیت “ہے۔محمد فاروق رحمانی

  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: