Archive

Archive for November 18, 2012

Long live Islam…

November 18, 2012 Leave a comment

Long live #Islam,Islamic period, may Allah give wisdom/statesmanship to Muslims to deliver justice under beacon house #Khilafate-Rashidah

Categories: Statements Tags:

قانون کی انتقامی تاویل بھی دہشت گردی ہے۔ محمد فارو ق رحمانی

November 18, 2012 Leave a comment


18نومبر 2012(پریس ریلیز)
اسلام آباد: جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر مسلم لیگ کے سربراہ ڈاکٹر قاسم فکتو اور دیگر کئی سیاسی نظربندوں کے خلاف ہا ئی کورٹ کے حالیہ حکم کو افسوس ناک اور مذموم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر قید سزا کے قا نون کی نئی تاویل ایک خطرناک اقدام ہے جس سے انتقام اور اشتعال انگیزی ظاہر ہوتی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عدلیہ کو اپنے منصوبوں کے مطا بق چلانا چا ہتی ہے اور چا ہتی ہے کہ عمر قید کاٹنے کے بعد بھی سیاسی نظر بندجیلوں میں تا حیا ت پڑے رہیں۔ یہ ریاستی دہشت گردی کا ایک اور انداز ہے ۔ جس کے نتا ئج امن ، پرامن طرز زندگی اور مسئلہ کشمیر کے ایک پر امن حل کی تلاش کے لیے نقصا ن دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ اگر اسی طرح عدلیہ نے حکومت کے منصوبوں کے مطابق فیصلے دینے کا عمل جاری رکھا تو کشمیر میں کوئی بھی سیاسی لیڈر یاکارکن یا سیاسی قیدی جیلوں میں ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔اس کامطلب یہ ہوگا کہ بغیر کسی جواز کے ریاستی حکمرانوں کو دہشت گردی کے نئے طریقوں کے ساتھ سیاسی کارکنوں کی قضا و قدر تک رسا ئی ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح عدلیہ کے وقار کو سخت دھچکہ پہنچے گا۔انہوں لیگل کمیونٹی سے کہا کی کہ وہ ایسے فیصلوں کے خلاف میدان میں آجائیں اورسیاسی اور انسانی حقوق کے لیے نظربندی کاٹنے والوں کی جانیں بچا ئیں اور عمر قید کے قانون کی خود غرضانہ تاویل کرنے والوں کے مقابلے میں کھڑے ہوں ۔کیونکہ عدالت کا تا زہ ترین فیصلہ اس بات کا غماز ہے کہ حکومت اپنی اغراض کومنوانے کے لیے ججوں کو استعمال کررہی ہے۔ قانون دانوں کی برادری کو اس قسم کے غیر منصفانہ فیصلوں کے نتائج سمجھ لینے چا ہیں اور انہیں انصاف اور انسانی حقوق کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چا ہیے۔ قانون اور انصاف کا تقا ضا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے پہلے ایک ملزم کو ایک غیر جانبدار اور پر امن ماحول دیا جا ئے جس میں وہ اپنے خلاف الزامات کادفاع کرے۔

Categories: Statements

Revengeful interpretation of law is terrorism–Muhammad Farooq Rehmani

November 18, 2012 Leave a comment

Islamabad 18,November 2012(PR): The Chairman of Jammu & Kashmir People’s Freedom League, Muhammad Farooq Rehmani has strongly denounced the misinterpretation of life term and punishment against Muslim League Chief Dr Qasim Fakhtoo, and some other detainees as a revengeful act and a dangerous interpretation of law to languish freedom supporters in jails as long as life. Read more…