Home > Statements > ایڈوکیٹ شیخ محمد حسین کو ان کی 17ویں برسی پر پیپلز فریڈم لیگ کا زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

ایڈوکیٹ شیخ محمد حسین کو ان کی 17ویں برسی پر پیپلز فریڈم لیگ کا زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

February 6, 2013 Leave a comment Go to comments

سری نگر 6فروری(پریس ریلیز)
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے تحریک آزادی کے دیرنہ رکن ایڈوکیٹ شیخ محمد حسین کو ان کی 17ویں برسی پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے مشن کو اس کے منظقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا ۔

پیپلز فریڈم لیگ کی طرف سے پارٹی ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری غلام احمد پرے نے تحریک آزادی کے بانی رکن شیخ محمد حسین کی تحریک آزادی کی تئیں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گی ۔
اجلاس سے چیف آرگنائز محمد الطاف خان ، امتیاز احمد شاہ ، ارشد عزیز، گلزار احمد نے بھی خطا ب کیا اور شہدا ء کشمیر کی لازوال قربا نیوں پر روشنی ڈالی ۔مقررین نے کہا کہ سابقہ پیپلز لیگ کی تاریخ میں اور تحریک آزادی کشمیر میں شیخ حسین کی انتھک جدوجہد جو انہوں نے قانونی طریقے اور سیاسی سطح پر کی وہ کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں قوم کو بھارتی ظلم و ستم سے نکالنا ہے ۔جس کے لیے کشمیریوں قوم نے ہر کوئی قربانی دی۔
چئیرمین جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ محمد فاروق رحمانی نے اپنے پیغام میں شہید شیخ حسین کو اور دیگر شہدا ء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ادھر شیخ محمد حسین کے آبائی گھر ما چھوا بڈگام میں ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔

اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کشمیری عوام کی ہر وقت اخلاقی اور سیاسی حمایت کرنے اور 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: