Home > Pictures > افضل گورو کی پھانسی بھارت کاعدالتی قتل ہے۔ فاروق رحمانی

افضل گورو کی پھانسی بھارت کاعدالتی قتل ہے۔ فاروق رحمانی

February 9, 2013 Leave a comment Go to comments

اسلام آباد /9فروری(پریس ریلیز)

جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نےکشمیری نوجوان محمد افضل گورو کو خفیہ طریقے سے دہلی کی تہاڑ جیل میں پھا نسی دینے پر   اپنے گہرے صدمے کا اظہار کر تے ہوئے کہا  کہ یہ ایک انسانیت سوز ،اوروحشیانہ  اقدام ہےجو بھارت کی عدلیہ سے سرزد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکمران پہلے دن سے ہی کشمیر یوں کے سا تھ سازشی اور ظالمانہ حربے استعما ل کرتے رہے ہیں اور ان کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگےہوئے ہیں۔ بھارتی حکو مت کشمیریوں کو ایک  ایک کرکے مار رہی ہے اور کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ یو این ہیو من رائٹس اور او آئی سی  کو  اس مسئلہ پر بھارت  پر دباوٰڈالنا چاہیئے ۔انہوں نےحکومت پاکستان سے   افضل گورو کی پھانسی کا  سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ دنیا کو بھارت کے ظالمانہ اقدامات کا پتہ چلے اور  آئندہ اُسے  ایسے اقدامات اُٹھانے کی ہمت نہ ہو ۔

Categories: Pictures
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: