Home > Statements > محمد فاروق رحمانی کی طرف سے شہید غلام محمد بُلہ کو خراج عقیدت اور کشمیر کی تازہ ترین حالات پر سیکرٹری جنرل سے اپیل

محمد فاروق رحمانی کی طرف سے شہید غلام محمد بُلہ کو خراج عقیدت اور کشمیر کی تازہ ترین حالات پر سیکرٹری جنرل سے اپیل

February 15, 2013 Leave a comment Go to comments

محمد فاروق رحمانی کی طرف سے شہید غلام محمد بُلہ کو خراج عقیدت اور کشمیر کی تازہ ترین حالات پر سیکرٹری جنرل سے اپیل
اسلام آباد 15فروری 2013 /پریس ریلیز
سینئر کشمیری حریت لیڈر اور جموں کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئر مین محمد فاروق رحمانی نے شہید غلا م محمد بُلہ مرحوم کو ان کی 38ویں یو م شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بُلہ وہ پہلے حریت پسند نوجوان تھے، جن کو 1975ء کے اِندرا۔عبداللہ معاہدے کے خلاف سو پور میں مظاہروں کی رہنمائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور 15فروری1975کو رات کے وقت سنٹرل جیل سرینگر میں تشدد سے شہید ہو گئے، ان کی معیت رات کے وقت پولیس کی نگرانی میں سوپور لائی گئی اور سوپور کالج کے قریب پولیس نے دفن کر ائی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں نے ابتدا سے ہی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے کشمیریوں پر مظالم ڈھا ئے، 1984ء میں محمد مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور اب اِسی جگہ محمد افضل گورو کو بھی سُولی پر لٹکایا گیا ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے کشمیر کے تازہ ترین حالات تشویش ناک قرار دیئے اور خبردار کیا کہ فوجی طاقت کے استعمال سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کرفیو ، گرفتاریاں ،محا صرے اور گولیاں خطے کے اَ من کے لیے مذموم اور خطرناک قراردیا۔ محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بھارت سے جواب طلبی کریں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے نفاذ کے لیے فریقین پر دباؤ ڈالیں۔

Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: