Home > Statements > فاروق رحمانی کا سکاؤٹس ماسٹر احمد اللہ آفندی کی وفات پر اظہا ر تعزیت

فاروق رحمانی کا سکاؤٹس ماسٹر احمد اللہ آفندی کی وفات پر اظہا ر تعزیت

February 20, 2013 Leave a comment Go to comments

اسلام آباد20 فروری2013 (پریس ریلز)
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کشمیر کے ممتاز سکاؤٹس ماسٹر احمداللہ آفندی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ احمد اللہ آفندی گذشتہ روز اپنے آبائی گھر ونہ گام بانڈی پورہ میں انتقال کر گئے ۔محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ احمد اللہ آفندی انتہائی اہل اور محنتی استاد تھے اور وہ سادہ زندگی بسر کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کشمیرکے نوجوانوں کو دیانت داری کیساتھ تعلیم دیتے تھے اور انہوں نے 1950سے 1970کی دہائیوں کے دوران انتہائی نام کمایا۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ احمد اللہ آفندی کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا اور وہ 1940کی دہائی کے دوران استور گلگت میں بھی سکاؤٹس ٹیچر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ احمد اللہ آفندی نے 1947سے قبل لاہور میں میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ کے دوران کشمیر کی فٹ بال ٹیم کی سربراہی بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو مرحوم کی خدمات پر فخر ہے۔
محمد فاروق رحمانی اور انکے اہل خانہ نے ونہ گام میں مرحوم کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے احمداللہ آفندی کی روح کے ایصال ثواب اور غم زدہ خان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Categories: Statements Tags: , ,
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: