Home > Statements > محمد افضل گوروکا جسم خا کی کشمیر بھیجا جائے. پولیس بل واپس۔ ۔ فاروق رحمانی

محمد افضل گوروکا جسم خا کی کشمیر بھیجا جائے. پولیس بل واپس۔ ۔ فاروق رحمانی

February 28, 2013 Leave a comment Go to comments

اسلام آباد 27فروری /2013پریس ریلیز/
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئر مین محمد فاروق رحمانی نے خبر دار کیا ہے کہ بر صغیر میں امن اور انسانیت کے بہی خوا ہوں کی تمام تر کو ششوں کے باوجود بھا رتی حکمران اس خطے کو تبا ہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جس کے خوفناک آثار کشمیر میں ریا ستی دہشت گردی اور افغا نستان کے سا ئڈ سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے منصوبوں سے آشکارا ہے ، جس کا اظہار نا مزد امریکی سیکرٹری ہیڈل نے اپنے تازہ ترین بیان میں کیا ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ ہندوستان کے حکمرانوں نے نہ صرف ایک بے گنا ہ کشمیری محمد افضل گورو کو بلا ثبوت و شواہد صرف ’’ اجتماعی ضمیر‘‘ کو مطمئن کر نے کے نام پر تختہ دار پر چڑھا یا بلکہ انہوں نے مزید بیگنا ہ کشمیریوں کو جیل خانوں میں عمر بھر قید رکھنے اور گردن میں رسی کسنے کی نیت بد کر لی ہے انہوں نے کہا کہ AFSPAجیسے انسان کش قانون کی دفعا ت کو نئے مجوزہ پولیس بل میں ڈالنے اور اسے ایک نیا ظالمانہ ایکٹ بنانے سے کشمیریوں کی تبا ہی و بربادی کے لیے کو ئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے اور اس طر ح حریت پسند لیڈروں کا رکنوں اور ان کے عزیزوں اور ہمدردوں کی گرفتاریاں ہر سطح پر جاری ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خطے کو امن و اما ن کے راستے پر گا مزن کرانے اور مئلہ کشمیر کو منصفا نہ بنیادوں پر حل کرنے کے لیے محمد افضل گورو کے تہاڑ جیل میں جسد خا کی کو واپس کشمیر ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جا ئے اور تمام ظالما نہ قوانین اور نئے پولیس بل کو واپس لیا جا ئے ۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ سید علی گیلا نی چیئرمین کل جما عتی حریت کا نفرنس (گ ) پر دہلی میں عا ئدتما م پا بندیاں ختم کی جا ئیں اور گھر اور گھر سے باہر ان کی نقل و حرکت پر قد غنیں ہٹا دی جا ئیں ۔ انہوں نے کہا جو حریت رہنما سا ل ہا سال سے قید کی سزا کا ٹ رہے ہیں ان کو رہا کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پا ئیداراور حقیقی امن کے حصول کے لیے مسئلہ کشمیر کے منصفا نہ اور عوامی حل نکا لنے کے لیے فریق حکومتیں اور حقیقی نمائندہ قیا دت سر جوڑ کر بیٹھیں اور اپنے اختلا فات ختم کریں۔

Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: