Home > Statements > #Kashmir پیپر گیس اور پیلٹ بندوق کا استعما ل فوری طور بند کیا جا ئے۔پیپلز فریڈم لیگ

#Kashmir پیپر گیس اور پیلٹ بندوق کا استعما ل فوری طور بند کیا جا ئے۔پیپلز فریڈم لیگ

                                         #Kashmir سری نگر11مارچ 2013
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے بھارتی نیم فوجی دستوں اور پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں پر پیلٹ گنوں کی بارش اور بے تحا شا پیپر گیس، گرینڈ کے استعما ل پراپنی سخت تشویش کا اظہار کیا اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ فورسز کی طرف سے حا لیہ دنوں میں سینکڑوں نوجوان پیلٹ اور پیپر گیس کے استعمال سے متاثر ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیر میں مضر صحت ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال شروع کیا ہے۔ جس سے کئی خواتین جو کہ حاملہ تھیں ان کا حمل گرگیا اور کئی مرد وخواتین کو خون کی الٹیاں شروع ہوگئی اور بہت سے لوگ اس وجہ سے اب بیمار ہو گئے ہیں اور ایک خاتون چل بسی ۔ انہوں نے کہ کہ یہ گیس کئی سو کلومیٹر تک پھیل جاتی ہے اور اس کے اثرات عام لوگوں پر پڑ گئے ہیں۔ ترجمان نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ایسے ظالما نہ اقداما ت جو کہ وہ کشمیریوں پر مسلسل ڈھا رہا ہے ان کی روک تھام کرنے کے لیے فوری اقداما ت اٹھا ئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خواتین اس وقت انتہا ئی تکلیف دہ صورت حال سے گزرہی ہیں لیکن دنیا سو ئی ہو ئی ہے اور کسی کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگتی۔
انہوں نے کہا سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں کمسن بچے بھی ہیں۔ اور حکومت ان کو اپنی ماؤں سے ملا قات نہیں دیتی اور وہ پورا دن تھا نوں کے چکر کا ٹ کے شام کو مایوسی کے عالم میں گھر واپس آجا تی ہیں۔ اب پولیس اسی بہا نے سے ان کے ماں باپ سے رو پے وصول کرتی ہے اور کمائی کا ایک اور زریعے نکالیا ہے۔
پیپلز فریڈم لیگ نے کہا کہ کشمیری کئی 63سال سے بھارت کا ظلم سہہ رہے ہیں لیکن اپنی آزادی کے حق کو نہیں بھولے ۔ انہوں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑا ہے اور ان کو امید ہے کہ اللہ اس ظلم و ستم سے ایک دن ضرور ان کوآزاد کرے گا اورحکومت ھند کو تاریخی پچھتاوے کے بغیر کچھ بھی نہیں ملے گا۔

  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: