Archive

Archive for December, 2015

شہید وطن جمال افغانی کے یوم شہادت پر پیپلز فریڈم لیگ کا سمینار

December 14, 2015 Leave a comment
محمد فاروق رحمانی اور دیگر لیڈروں کا خطاب
بانڈی پورہ 14دسمبر 2015
آج کشمیر میں جہاد آزادی کے صف اول کے معروف کمانڈر اور سیاسی لیڈر عبد الخالق گنائی(جمال افغانی) شہید کے22ویں یوم شہادت پر ایک سمینار میں ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ شہید وطن جما ل افغانی کو آج سے 22سال پہلے بھارتی افواج نے شمالی کشمیر میں گرفتار کرکے دوران حراست شہید کر دیا تھا ۔ان کی شہادت کے بعدپورے کشمیر میں کئی روز تک کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا ۔ بانڈی پورہ جو ان کا آبائی علاقہ ہے وہاں آج ایک بڑا سمینار ہوا جس سے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین نے ٹیلیفون پر خطاب کیا ۔ شہید جمال افغانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جہاد آزادی کشمیر کے سرخیل تھے اور انہوں نے اپنی نوجوانی کا زمانہ جدوجہد آزادی میں کما ل اخلاص اور بے لوث کو ششوں سے صرف کیا ۔انہوں نے جدوجہد کے نقوش باقی چھوڑے ان پر عمل کر نا ہم سب کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے اس موقعہ پر ان مذاکرات کا حوالہ دیا جو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا اصل سوال صرف کشمیر ہے جس کو کسی بھی صورت میں ثانوی درجہ نہیں دیا جاسکتااور اسکے لیے کشمیریوں کی اول فریقانہ حیثیت کو تسلیم کرنا اور اس کے بعد مسئلے کا حل تلاش کرنا لازم ہے ۔ انہوں نے حق خود ارادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی زائد از سات لاکھ فوج اس بنیادی حق کو دبانے کے لیے کشمیر میں قتل و غارت اور گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن اس کے باوجود آزادی کا تصور لوگوں کے ضمیر اور خون میں رچا بسا ہے جبکہ ہندوستان کا کشمیرمیں کوئی مستقبل نہیں ہے۔
اس موقعہ پر سمینار سے جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان اور دوسرے پارٹی لیڈروں شوکت احمد بٹ، مشتاق احمد خان اور محمد اکبر میر نے بھی خطاب کیا۔ محمدرمضان خان نے شہید وطن جمال افغانی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کا مستقبل روشن ہے اورہمارے وطن میں ہر فرد بشر آزادی کے جذبہ سے سرشار ہے۔ انہوں نے اس تحریک میں نوجوانوں کے رول کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ ان کو نہ تو فتح کیا جاسکتا ہے نہ ہی شکست دی جاسکتی ہے کیونکہ نوجوان اعلیٰ عزم اور حوصلے اور مظبوط ارادے کے مالک ہیں اور وہ جدوجہد آزادی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا نے میں یقین رکھتے ہیں۔ اس موقعہ پر یہ عہد کیا گیا کہ کشمیر کی آزادی اور حصول حق خود ارادیت کے لیے موجودہ جدوجہد خدا اعتمادی اور خود اعتما دی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

 

Advertisements
Categories: Statements

Seminar on the anniversary of Shaheed-e-Watan Jamal Afghani

December 14, 2015 Leave a comment
14-dec-15 jamal afghani‘Jamal Afghani a great torch bearer of freedom: Farooq Rehmani other leaders’
Bandipora—Kashmir, Dec 14: Rich tributes were paid to the struggle and sacrifices of the renowned political leader and guerrilla commander of the freedom struggle, Abdul Khaliq Ghanai Shaheed, known by nom-de-guerre of Jamal Afghani, on his 22nd martyrdom anniversary in the Jammu and Kashmir. At a seminar organized by the Jammu and Kashmir People’s Freedom league, in his native town district Bandipora, Muhammad Farooq Rehmani in a telephonic address to the seminar said that Shaheed-e-Watan Jamal Afghani ranked amongst the pioneers of the armed freedom struggle as a great dedicated and honest freedom fighter, who laid down his life for the cause of Kashmir’s liberation from India.
Kashmir,leader,commander,fighter,He urged to following the foot-prints of the martyred leader to achieve the goal of the freedom of Jammu and Kashmir. Referring to the dialogue between Pakistan and India he said the real thorny conflict of this region was Kashmir that couldn’t be made secondary to any other issue and required active involvement of the Kashmir as the first party of the dispute to arrive at a lasting solution in line with the aspirations of the people. He highlighted the right of self-determination of the people of Kashmir and said the Indian regime, with her more than seven hundred thousand army was trampling down human rights of the people and killing or imprisoning them with the intention of suppressing the freedom struggle. But the idea of freedom was in the people’s minds and blood while India had lost its future in Kashmir.
On this occasion Muhammad Ramzan Khan General Secretary, of J&K People’s Freedom League and other party leaders Shoukat Ahmad Butt, Mushtaq Ahmad Khan and Muhamad Akbar Mir, addressed the gathering. Muhammad Ramzan Khan paid glowing tributes to the sacrifices of Jamal Afghani and said the struggle of the people had a bright future and every section of the society was committed to the cause of Kashmir. Referring to the role of the youth he said they couldn’t be conquered or defeated because they were highly spirited and determined to take the ongoing movement to its logical goal.
http://kashmirglobal.com/2015/12/14/seminar-on-the-anniversary-of-shaheed-e-watan-jamal-afghani.html

 

Categories: Statements