Home > Statements > اکتوبر27 کو یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو باور کرانا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کا جبر ی تسلط ہرگز تسلیم نہیں : فاروق رحمانی

اکتوبر27 کو یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو باور کرانا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کا جبر ی تسلط ہرگز تسلیم نہیں : فاروق رحمانی

October 27, 2017 Leave a comment Go to comments

اسلام آباد،اکتوبر 26 (ٹی این ایس): مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف بر سرِپیکار مزاحمتی خیمہ کی اکائی پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ گزشتہ ستر برس سے کشمیرمیں بھارتی فوج کی غیر قانونی موجودگی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیرکے بارے میں قراردادوں سے بھارت کا مسلسل انکار ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیا ن میں محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو ایک پائیدار اور بامعنی مذاکرات عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بھارت کاٹریک ریکارڑ ٹھیک نہیں ہے اور کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مذاکراتی عمل ہرگز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریو ں کو انکاپیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے کے بجائے وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط بناتارہا۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے خواتین او ر بچوں سمیت انہیں قتل، بصارت سے محروم اور کالے قوانین کے تحت قیدکر رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر ی ہر برس 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پرمناکر عالمی برادری کو باور کراتے ہیں کہ انہیں بھارت کا جبر ی تسلط ہرگز تسلیم نہیں۔ محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

Advertisements
Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: