Home > Statements > پیپلز فریڈم لیگ کا شہید کمانڈر جمال افغانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

پیپلز فریڈم لیگ کا شہید کمانڈر جمال افغانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

December 16, 2017 Leave a comment Go to comments

مظفر آباد16 دسمبر(کے ایم ایس)
حریت رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چےئرمین محمد فاروق رحمانی نے شہید کمانڈر عبدالخالق گنائی المعروف جمال افغانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے جمال افغانی کے24ویں یوم شہادت پر پیپلز فریڈم لیگ کی طرف سے مظفر آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارتی فوج نے 15دسمبر 1993ء کو سرینگر کپواڑہ شاہراہ پر گرفتار کرکے دوران حراست شہید کیا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ جمال افغانی نے 1970سے 1993ء تک اپنی ساری جوانی تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے کے لیے وقف کی۔

فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ 27سال سے جان ومال اور عزت و آبرو کی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہو ں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادارکرے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر بنیادی طورپر حق خودارادیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان اور بھارت کے علاوہ کشمیری عوام اس کے بنیادی فریق ہیں۔انہو ں نے کہاکہ بھارت نے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس کو ایک پیچیدہ مسئلہ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کو قتل عام کرنے کے بے پناہ اختیارات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کو مذاکراتی عمل میں شامل کئے بغیر نہ ماضی میں اس کا کوئی نتیجہ نکلا ہے اور نہ مستقبل میں اس کی کوئی امید ہے۔ تقریب سے خاکی نصر اللہ، الطاف حسین، شاہد احمد ، نعیم ریاض اور معراج الدین ڈار نے بھی خطاب کیا.

Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: