Home > Statements > کشمیر کی ابتر صورت حال کو نظر انداز کرنا افسوسناک اور تشویشنا ک ہے۔ محمد فاروق رحمانی

کشمیر کی ابتر صورت حال کو نظر انداز کرنا افسوسناک اور تشویشنا ک ہے۔ محمد فاروق رحمانی

کشمیر کی ابتر صورت حال کو نظر انداز کرنا افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ محمد فاروق رحمانی
اسلام آباد اپریل 29 پریس ریلیز/ محمد فاروق رحمانی چئر مین جموں و کشمیر پیپلز فریڑم لیگ اور سابق کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے اپنے ایک یاددشت میں عالمی ادارے اور متعلقہ عالمی تنظیموں اور علاقائی اور عالمی طاقتوں کے نام اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اپنی علاقائی اور عالمی کا کانفرنسوں میں کشمیر کو شجر ممنوعہ بنایا ہے ‘ جہاں ہندوستان خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور جنگل کے قانون پر عمل پیرا ہے ۔ سلامتی کونسل اور یورپین اور او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیر پر گفتگو کا آغاز کریں، پاکستان، ہندوستان اور کشمیر کی شہ فریقی کا فرنس کا بندوبست کرائیں اور کشمیر میں خون خرابہ بند کرائیں اور مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں ۔ کشمیر میں لاکھوں عوام ظلم کے خلاف اپنے جائز قوم پرستانہ جزبات کے لئے روزانہ شہیدوں کے جنازوں کو کندھا دیتے ہیں اور ان کو آخری اسلام پیش کرتے ہوئے بھی گولیوں کا شکار کئے جانے ہیں۔
انہوں نے جیلوں میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ ان کے قریب ترین رشتہ داروں کی ملاقاتوں پر نا روا پا بندیوں کی مزمت کی اور یہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ روزانہ گرفتاریاں بھی قابل مذمت ہیں جن کو عالمی سطح پر نوٹس لینا ضروری ہے ۔
محمد فاروق رحمانی نے کٹھو عہ زیادتی اورقتل کیس میں مجرموں کو بچانے اور انصاف کو سبو تاز کرنے کی سازش کی مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے اور کٹھوعہ کے متاثرہ گاوں سے نکالے گئے مسلمانوں کو واپس اپنے علاقے اور چراگاہوں میں سلامتی کے ساتھ آنے کی گارنٹی دی جائے۔

Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: