Home > Statements > مظفر آباد میں بھارتی تسلط کے خلاف اور آصفہ زیادتی قتل کیس کو د بانے کے خلاف پیپلز فریڈم لیگ کی ریلی

مظفر آباد میں بھارتی تسلط کے خلاف اور آصفہ زیادتی قتل کیس کو د بانے کے خلاف پیپلز فریڈم لیگ کی ریلی

مظفر آباد میں بھارتی تسلط کے خلاف اور آصفہ زیادتی قتل کیس کو دبانے کے خلاف پیپلز فریڈم لیگ کی ریلی
مظفرآباد5مئی( پ ر)
آج یہاں جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی قتل و غارت گری ، انسانی حقوق کی پامالی، گرفتاریوں‘چھاپوں اور جیلوں میں نظربندوں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پریس کلب ‘برہان شہید چوک تک ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ جہاں دھرنے میں سینکڑوں نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی جو ہاتھوں میں بینر ‘پلے کارڑ زاور سیاہ جھنڈے اُٹھا ئے ہو ئے اور کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف اور حق خود ارادیت اور رائے شماری کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ریلی کی قیادت سینئر حریت لیڈر اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے کی۔انہوں نے مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل کرنے‘ ہندوستانی جرائم کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ دائر کرنے ‘ کٹھوعہ قتل کیس میں مجرموں کو سزائے موت دلانے کے مطالبات کئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر کو قتل گاہ بنایا ہوا ہے وہ کمسن طلبہ اور شہریوں کو قتل کررہے ہیں‘ املاک کو تباہ کررہے ہیں۔ لیکن افسوس کی دنیا کی بڑی طاقتوں نے چپ سادھ لی ہے۔ مظاہرے میں جن دوسرے لیڈروں نے اظہار خیال کیا ان میں تحریک انصاف کے رہنما خوا جہ فاروق احمد‘ پاسبان حریت کے عزیر غزالی‘ چودھری وسیم ‘ محمد ندیم رفیع اور کئی طلبہ شامل تھے۔اس موقعہ پر طالبات بھی ریلی میں شامل ہوئیں اور انہیں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھائے رکھے تھے جن میں شہید آصفہ کو انصاف دو اور کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔
انفارمیشن سیکشن پی ایف ایل


pad-pfl-small.jpg

Advertisements
Categories: Statements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: