Home > Statements > محمد فاروق رحمانی کا پارٹی جنرل سیکرٹری کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

محمد فاروق رحمانی کا پارٹی جنرل سیکرٹری کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

اسلام آباد 16مئی(پ ر)
سینئر حریت رہنما اورجموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے پارٹی جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد رمضان خان اپنی غیر قانونی نظر بندی کے دوران دمے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے باوجو دانکے گھر پر بار بار چھاپے مار کر انہیں حراست میں لیا جاتا ہے اور دوران حراست انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا جاتاہے جس کی وجہ سے انکے دمے کا مرض سنگین شکل اختیار کر چکا ہے اور ان کے پھیپڑوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ محمد رمضان خان کی زندگی کوسخت خطرہ لاحق ہے اور اگر انہیں کچھ ہو گیا تو اور اسکی تمام تر ذمہ داری قابض انتظامیہ پر عائد ہو گئی۔ انہوںنے پارٹی جنرل سیکرٹری کی باربار کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاری کا سلسلہ فوری طور پر بندکرنے کا مطالبہ کیا اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ محمد رمضان خان اور دیگر حریت رہنماﺅں کارکنوں کی حالت زار کو اجاگر کرے۔

Advertisements
Categories: Statements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: