Archive

Posts Tagged ‘حق خود ارادیت’

مسئلہ کشمیر کاحل” حق خود ارادیت “ہے۔محمد فاروق رحمانی

November 14, 2012 Leave a comment

14,نومبر 2012
سری نگر/پریس ریلیز

آج یہاں جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے مرکزی اور ضلعی اور تحصیل عہدہ داروں اور کارکنوں کا ایک اجلاس منقعد ہوا جس سے پارٹی کے چئیرمین محمدفاروق رحمانی نے ٹیلیفون پر خطاب کیا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کارکنوں کو اس صورت حال سے آگاہ کیا جس سے مسئلہ کشمیر کا فی عرصے سے گذر رہا ہے انہوں نے یاد دلایا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق پر امن مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہیں ان میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا سخت رویہ ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیری عوام پر مسلسل سخت گیر قوانین نافذ رہیں اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ اور یہ آواز خود بہ خود ختم ہو جائے گی لیکن حق خود ارادیت کا مطالبہ ایک ایسا مطالبہ ہے جس کو اقوام متحدہ کے منشور اور اس کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے اندر اور باہر بارہا حق خود ارادیت کو تنازعہ کشمیر کا ایک رہنما حل تسلیم کیا تھا ۔ لیکن ہندوستان کے انحراف سے مسئلہ کشمیر کا اب تک کوئی حل نکالا نہ جاسکا ۔

Read more…

Advertisements

حق خود ارادیت،انسانی حقوق اور ٹریک ٹو

April 13, 2011 Leave a comment

(محمد فارو ق رحمانی)

ٹریک ٹو والوں کی محفل آرائیوں میںکشمیریوں کے بنیادی انسا نی حقوق کی پا ما لیوں کی طرف کو ئی

اِشا رہ نہیں ملتا ہے۔

Read in PDf Format

قومی اور بین الاقوامی سطح پر بعض ایسے واقعات ظہور پذیر ہو رہے ہیں، کھلے تضادات پر سیاسی فیصلے کئے جا رہے ہیں اور ایک ایسی سیاسی اچھل کود ہے کہ جس کا موازنہ جب کشمیری عوام اپنے گم گشتہ حق خود ارادیت سے کرتے ہیں تو انہیں مسئلہ کشمیر ایک بھولی بسری کہانی لگتا ہے اور وہ مختلف ملکوں اور سیاست دانوں کے دعوئوں سے بے زار ہو جاتے ہیں۔