Archive

Posts Tagged ‘خراج عقیدت’

پیپلز فریڈم لیگ کی طرف سے شہدائے جموں کو خراج عقیدت

November 5, 2012 1 comment
کشمیر،پیپلز فریڈم لیگ،

پیپلز فریڈم لیگ

محمد فاروق رحمانی کا شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت

August 12, 2012 Leave a comment

اسلام آباد11اگست
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شیخ عبدالعزیز کو شہادت کی چوتھی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شیخ عبدالعزیز کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید اور انکے ساتھیوں کی 2008کے انتفادہ کے دوران دی گئی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیری عوام تمام تر بھارتی ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بالآخر آزادی کا سورج دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ذہنوں میں 2008کے واقعات تازہ ہیں۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیریوں نے 2009اور 2010میں بھی بڑی بہادری کے ساتھ حق خود ارادیت کے مطالبے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ 2010میں 121سے زائد نوجوانوں نے شہادت پائی۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کی پرامن جد وجہد کو وحشیانہ طاقت کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس نے حقائق کو چھپانے کے لیے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کبھی بھی گمنام اجتماعی قبروں اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی تحقیقات کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔