Archive

Posts Tagged ‘محمد فاروق رحمانی’

مسئلہ کشمیر کاحل” حق خود ارادیت “ہے۔محمد فاروق رحمانی

November 14, 2012 Leave a comment

14,نومبر 2012
سری نگر/پریس ریلیز

آج یہاں جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے مرکزی اور ضلعی اور تحصیل عہدہ داروں اور کارکنوں کا ایک اجلاس منقعد ہوا جس سے پارٹی کے چئیرمین محمدفاروق رحمانی نے ٹیلیفون پر خطاب کیا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کارکنوں کو اس صورت حال سے آگاہ کیا جس سے مسئلہ کشمیر کا فی عرصے سے گذر رہا ہے انہوں نے یاد دلایا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی خواہشات کے مطابق پر امن مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہیں ان میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا سخت رویہ ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیری عوام پر مسلسل سخت گیر قوانین نافذ رہیں اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ اور یہ آواز خود بہ خود ختم ہو جائے گی لیکن حق خود ارادیت کا مطالبہ ایک ایسا مطالبہ ہے جس کو اقوام متحدہ کے منشور اور اس کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے اندر اور باہر بارہا حق خود ارادیت کو تنازعہ کشمیر کا ایک رہنما حل تسلیم کیا تھا ۔ لیکن ہندوستان کے انحراف سے مسئلہ کشمیر کا اب تک کوئی حل نکالا نہ جاسکا ۔

Read more…

Advertisements

عید الضحیٰ کا آفاقی پیغام اور کشمیر- محمد فاروق رحمانی

October 24, 2012 Leave a comment
kashmir, عید الضحیٰ کا آفاقی پیغام,کشمیر, محمد فاروق رحمانی,

عید الضحیٰ کا آفاقی پیغام اور کشمیر: محمد فاروق رحمانی

1/3 Pages

Read more…

اُدھم پور جیل میں نظربند لیڈروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک ختم کیا جا ئے۔ محمد فاروق رحمانی

September 28, 2012 1 comment
اُدھم پور جیل میں نظربند لیڈروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک ختم کیا جا ئے۔ محمد فاروق رحمانی,

اُدھم پور جیل میں نظربند لیڈروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک ختم کیا جا ئے۔ محمد فاروق رحمانی

محمد فاروق رحمانی کا شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت

August 12, 2012 Leave a comment

اسلام آباد11اگست
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شیخ عبدالعزیز کو شہادت کی چوتھی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شیخ عبدالعزیز کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید اور انکے ساتھیوں کی 2008کے انتفادہ کے دوران دی گئی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیری عوام تمام تر بھارتی ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بالآخر آزادی کا سورج دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ذہنوں میں 2008کے واقعات تازہ ہیں۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیریوں نے 2009اور 2010میں بھی بڑی بہادری کے ساتھ حق خود ارادیت کے مطالبے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ 2010میں 121سے زائد نوجوانوں نے شہادت پائی۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کی پرامن جد وجہد کو وحشیانہ طاقت کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس نے حقائق کو چھپانے کے لیے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کبھی بھی گمنام اجتماعی قبروں اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی تحقیقات کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔