Archive

Posts Tagged ‘محمد یوسف زنگی ،پیپلز فریڈم لیگ ،کشمیر’

محمد یوسف زنگی کو ان کی 13ویں برسی پر پیپلز فریڈم لیگ کا خراج عقیدت

January 23, 2013 Leave a comment
,کشمیر،kashmir,yousuf zangi,pfl,bandipora,سری نگر23جنوری(پ ر) جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے معروف حریت پسند رہنما محمد یو سف چوپان المعروف نور الدین زنگی کو ان کی 13 ویں برسی پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مرکزی آفس میں ان کی یاد میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت جنرل سیکر ٹری غلام احمد حاجی نے کی۔
مقررین نے محمد یوسف زنگی کی تحریک آزادی میں ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحو م رہنما نے اپنی ایماندارانہ جدوجہد سے لوگوں کو متاثر کیا تھا۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ حق خود ارادیت اور
آزادی کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد جاری رہے گی ۔