Archive

Posts Tagged ‘pepper gas’

#Kashmir پیپر گیس اور پیلٹ بندوق کا استعما ل فوری طور بند کیا جا ئے۔پیپلز فریڈم لیگ

March 11, 2013 Leave a comment

                                         #Kashmir سری نگر11مارچ 2013
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے بھارتی نیم فوجی دستوں اور پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں پر پیلٹ گنوں کی بارش اور بے تحا شا پیپر گیس، گرینڈ کے استعما ل پراپنی سخت تشویش کا اظہار کیا اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ فورسز کی طرف سے حا لیہ دنوں میں سینکڑوں نوجوان پیلٹ اور پیپر گیس کے استعمال سے متاثر ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیر میں مضر صحت ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال شروع کیا ہے۔ جس سے کئی خواتین جو کہ حاملہ تھیں ان کا حمل گرگیا اور کئی مرد وخواتین کو خون کی الٹیاں شروع ہوگئی اور بہت سے لوگ اس وجہ سے اب بیمار ہو گئے ہیں اور ایک خاتون چل بسی ۔ انہوں نے کہ کہ یہ گیس کئی سو کلومیٹر تک پھیل جاتی ہے اور اس کے اثرات عام لوگوں پر پڑ گئے ہیں۔ Read more…